ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ انروا کے ہائی کمشنر فلپ لازارینی نے بتایا ہے کہ اس امدادی ادارے کے 2000 کارکن غزہ کی جنگ میں شہید ہوچکے ہیں ۔
انھوں نے بتایا ہے کہ انروا کے کارکن غزہ پر صیہونی فوج کا حملہ شروع ہونے کے بعد سے ہی نشانے پر رہے ہیں ۔
انروا کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ غزہ میں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں جلد سے جلد جنگ بندی کی ضرورت ہے۔
فلپ لازارینی کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام تک امداد رسانی کے لئے جنگ بندی ضروری ہے۔
انھوں نے اسی کے ساتھ امریکا کی جانب سے انروا کی امداد بند ہوجانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے اس امدادی ادارے کی ایڈ بند ہوجانے سے غزہ کے ساکنین تک امداد رسانی متاثر ہوئي ہے۔
آپ کا تبصرہ